مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کو شام میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لئے خوراک کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں روس اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو امداد کی سخت ضرورت ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں روس اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک اور امدادی سامان سے لدے ٹرک ترکی کی سرحد پر کھڑے ہیں جب کہ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے 2 قافلے شامی شہر حلب کے مغرب میں 40 کلومیٹر دور کھڑے ہیں اور انھیں آگے جانے کی دہشت گرد اجازت نہیں دے رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سامان کی ترسیل میں تعطل کی بڑی وجہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حامی سرگرم ہیں جس کی وجہ سے حلب کو جانے والی مرکزی شاہراہ کسی بھی طور پر محفوظ نہیں ہے۔ وہابی دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے سعودی عرب وہابی دہشت گردوں سے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استفادہ کررہا ہے۔
بان کی مون کی شام میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے پر تاکید
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کو شام میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لئے خوراک کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
News ID 1866936
آپ کا تبصرہ